منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

نوسر بازوں نے ریسٹورنٹ اور پیزا شاپس کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں گلستانِ جوہر سمیت دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی انوکھی وارداتیں سامنے آئی ہیں۔نوسر بازوں نے ریسٹورنٹ اور پیزا شاپس کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، نوسر باز 5 ہزار کا نوٹ دے کر بقایا 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم واپس  لے جاتے ہیں۔2روز قبل گلستانِ جوہر

میں پیزا شاپ پر ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں کائونٹر اسٹاف کے پاس سفید ماسک لگائے شخص کوآرڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔نوسر باز اس دوران ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، جب کائونٹر پر پہلے سے ایک اور خریدار موجود ہو۔نوسر باز ڈیل کارڈ میں سے سب سے کم رقم کی ڈیل کا آرڈر دیتے ہیں، ڈیل آرڈر کرنے کے بعد5 ہزار کا نوٹ دے کر فوری بقایا کا تقاضہ کرتے ہیں۔بقایا ملنے کے بعد ڈیل کو کینسل کر کے نوسر بازی کے ذریعے 5 ہزار روپے کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔دکانداروں کو پیسے زیادہ جانے کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب کلوزنگ ٹائم پر رقم گنی جاتی ہے۔شہر کی مختلف پیزا شاپس اور ریسٹورنٹس پر گزشتہ 10 روز میں 10 سے زائد نوسر بازی کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ایسے ہی لٹنے والے پیزا شاپ کے مالک نے بتایا کہ 5 ہزار روپے جانے کے لیے کیا رپورٹ کرائیں، سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کا مقصد ریسٹورنٹ اور دیگر دکانداروں کو اس حوالے سے خبردار کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…