جدہ (نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی ادارہ اپنے مقاصدحاصل کرنے کے باوجوداس سال سعودی عرب کے ترقیاتی تخمینوں میں مزیدکٹوتی کرے گا۔عالمی مالیاتی ادارے نے سعودی معیشت میں2.8فیصدکی شرح سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کردی جوگزشتہ سال سال کے مقابلے میں0.2پوائنٹس کم ہے۔2014 میں سعودی معیشت میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔سعودی عرب کی معیشت میں اس سال 39 ارب ڈالرکا بجٹ خسارہ متوقع ہے لیکن آئی کے اندازوں کے مطابق شارٹ فال 130بلین ڈالرسے تجاوزکرسکتاہے۔جوکہ سعودی عرب کی تاریخ کاسب سے بڑاخسارہ ہے۔2014 میں سعودی عرب کابجٹ خسارہ 17.5ارب ڈالرپوسٹ کیاگیاجوکہ 2002کے بعداس کادوسرابڑاخسارہ تھا۔معاشی اخراجات کے لیے ریاض نے اپنے مالی ذخائرسے$ 52.3 ارب روپے واپس لے لیے ہیں۔
گزشتہ سال کے اختتام پرسعودی عرب کے ذخائر732ارب ڈالرتھے جومئی کے آخرمیں679.7ارب ڈالرہوگئے
سعودی معیشت کوبڑادھچکا
10
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں