دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں این بی ڈی رئیل سٹیٹ ٹریکرکے سروے کے مطابق 2015کی تیسری سہ ما ہی کے دوران اپارٹمنٹس کے کرایوں میں اوسط کمی کی توقع کررہے ہیں جس کی وجہ کرایوں میں اضافہ ہے۔سروے میں نصف سے زیادہ ایجنٹس نے اپارٹمنٹس کے کرایوں میں تیزی کارجحان ظاہرکیا جبکہ اس کے برعکس 13فیصدنے کمی کی طرف اشارہ کیا۔سروے گزشتہ روزجاری کیاگیاجس کے مطابق ولاز کے مقابلے میں اپارٹمنٹس کی طلب میںروزبروزاضافہ ہورہاہے۔سروے کوامارات این بی ڈی کاتعاون حاصل تھا۔سروے میں70فیصدمعلومات رئیل سٹیٹ ایجنٹس اوردبئی میںرہائش پذیرتقریباً600افرادسے حاصل کی گئیں۔جبکہ جہاںتک پراپرٹی کی قیمتوں کاتعلق ہے تو52فیصدایجنٹس کے مطابق ان کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23فیصدایجنٹس نے 2015کی دوسری سہ ماہی میں اضافے کااشارہ کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں