جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

ادویات کے بعد طبی اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)ادویات کے بعد طبی اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 5سے 80فیصد تک اضافہ کردیاگیا ہے مارکیٹ میں 50روپے پر ملنے والے تھرما میٹر150روپے ، 100روپے والا تھرما میٹر 250روپے میں ، ڈیجٹیل تھرما میٹر 350روپے ، جدید ترین ڈیجٹیل تھرما میٹر 700روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

سرجیکل آلات اور طبی آلات میں اضافہ کے باعث آپریشن کرنے والے مریضوں کے رشتہ داروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاجروں نے سرجیکل آلات کی قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا ہے خیبر بازار،کراچی مارکیٹ ، نمک منڈی سمیت شہرکے مختلف مقامات پر سرجیکل اور میڈیکل آلات کے پرانے سٹاک کو نئی قیمتوں پرفروخت کیا جارہا ہے ۔ سرجیکل اور میڈیکل آلات کی فروخت کے لئے حکومت کے پاس کوئی پالیسی مقرر نہیں ہے ۔ دوسری جانب پشاور سمیت ملک بھر میں207ڈاکٹر پیرا میڈیکل اور نرسز کرونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 176ڈاکٹرز ، 30نرسزاور پیرا میڈیکل عملہ اور میڈیکل کے طلبہ شامل تھے پشاور میں میڈیکل کالجز کے 2طلبہ ، 6نرسز ، کرونا وائرس کی نظر ہو چکے ہیں اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے پنجاب میں 69، سندھ میں 54، خیبر پختونخوا میں 36، ڈاکٹرز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں ۔ گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر ، بلوچستان میں بھی ڈاکٹرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کرونا وائرس کے باعث صوبے میں ایک رکن صوبائی اسمبلی جبکہ ایک وزیرکا بھائی بھی چل بس چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…