پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عدلیہ مخالف پروگرام چلانے پر نجی ٹی وی بول نیوز کا لائسنس معطل، بھاری جرمانہ ‎‎

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز کوجاری کردہ لائسنس 30یوم کیلئے معطل کر دیا۔ معطلی کے احکامات بول نیوز کے پروگرام “تجزیہ” جس کے میزبان سمیع ابراہیم ہیں میں مؤرخہ 12 جنوری 2021؁ء کو نشر کردہ پرگرام میں عدلیہ مخالف مواد نشر کیے جانے پر جاری کیے گئے ۔ مذکورہ پرگرام میں میزبان سمیع ابراہیم اور

سینئر رپورٹر میاں داؤد نے عدالتِ عالیہ میں فاضل جج صاحبان کی تقرری اور اس سے متعلق طریقۂ کار(Procedure) کو موضوعِ بحث لاتے ہوئے معزز چیف جسٹس و دیگر فاضل جج صاحبان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور نہایت غیر مناسب اور عامیانہ تبصرہ کیا۔ دونوں صاحبان نے آئینِ پاکستان کی شق 19، شق68اور پیمرا قوانین بشمول ضابطۂ اخلاق 2015ء کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدالت و فاضل ججوں کے کنڈکٹ کو غیر ضروری طور پر زیرِ بحث لائے۔ پیمرا نے چینل ِ ہٰذاکو 12جنوری 2021؁ء کو جاری شدہ اظہارِوجوہ کے نوٹس کے ذریعے 7یوم میں جواب طلب کیا تھا۔ تاہمذاتی شنوائی کے دوران جو جواب موصول ہوا اُس میں چینل نے ناتو اپنی کوتاہی تسلیم کی اور ناہی عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے پر معافی کی درخواست کی، جبکہ چینل نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ نشر کیا گیا مواد دراصل پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں نشر کیا گیا ہے لہٰذا جاری شدہ نوٹس واپس لیا جائے۔ پیمرا نے چینل ہٰذا کو بارہا یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ عدلیہ مخالف مواد چلانے سے گریز کریں اور آئین کی شق19میں جن حدود وقیود کا تذکرہ کیا گیا ہے اُن کا احترام کرتے ہوئے اُن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اتھارٹی نے 12جنوری2021؁ء کو جاری شدہ اظہارِ وجوہ کے نوٹس پر کاروائی مکمل کرتے ہوئے مؤرخہ 22جنوری2021؁ء کو بول نیوز کو جاری شدہ لائسنس 30یوم کیلئے معطل کر دیا اور چینل پر دس لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اس ضمن میں تمام کیبل آپریٹرز کو بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ بول نیوز کی نشریات فور ی بند کر دی جائیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…