اسلام آباد( آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء کے داخلوں کے پہلے مرحلے میں پیش ہونے والے میرٹ بیسڈ)فیس ٹو فیس(تعلیمی پروگراموں کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔اس مرحلے میںفیس ٹو فیس پڑھائے جانے والے مختلف مضامین میں
پی ایچ ڈی ایم فل/ایم ایس ایم ایس سی آنرز اور بی ایس سطح کے پروگرام شامل ہیں۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر میاں محمد ریاض کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ) www.aiou.edu.pk ( پر آن لائن دستیاب ہیں۔ داخلے کے خواہشمندنئے اور جاری طلبہ14۔فروری تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ(https://online.aiou.edu.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 17سے 24۔فروری کے درمیان منعقدہوں گے ۔ٹیسٹ/انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ25۔فروری جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 3۔مارچ 2021ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی ۔اِن پروگرامز کی کلاسسز اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہونگی۔