جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

چینی معیشت پہلی بار100ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگئی، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

نیو یارک /بیجنگ(این این آئی) مشہور امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے چین کو 2020 میں معاشی نمو حاصل کرنے والا واحد ملک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس چینی معیشت کا حجم پہلی بار 100 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگیا۔میڈیرپورٹس کے مطابق اس حوالے سے چین کے قومی دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس

میں صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں چینی جی ڈی پی کی مالیت 101.5986 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی جبکہ اس میں 2019 کی نسبت 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔2020 میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 32155.7 بلین یوآن تھی جس میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ان میں برآمدات کی مالیت 4.0 فیصد اضافے کے ساتھ 17932.6 بلین یوآن تک جاپہنچی۔ تاہم درآمدات 0.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 14233.1 بلین یوآن رہیں۔معمول کی تجارت میں درآمدات و برآمدات کی مالیت کا حصہ کل درآمدات و برآمدات میں 59.9 فیصد بنا، جو 2019 کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ رہا۔تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ کووڈ 19 کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں طبی مصنوعات اور گھر سے دفتری امور انجام دینے سے متعلق مصنوعات کی مانگ میں اضافے سے چین کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی بھی توقع ہے۔ دوسری جانب چار سال تک امریکا کی خاتون اول رہنے والی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار سے رخصتی سے 48 گھنٹے قبل امریکی قوم کو محبتوں بھرا نیک تمناؤں پرمبنی الوداعی پیغام بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے قبل اس کے آخری دن خاتون اول میلانیا

ٹرمپ نے ایک تقریر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی 4 سالہ دور صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترقی کے لیے کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔ اس خطاب میں سات منٹ الوداعی پیغام پر مشتمل تھے جس میں انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور نفرت سے زیادہ محبت کا اصول اپنائیں۔وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے تازہ پیغام میں میلانیا نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں میرے خاندان کو یہ اعزاز حاصل ہوا

ہے کہ وائٹ ہاؤس عوام کا گھر ہے۔ ہمارے گھر کو عوام کے گھر کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہم اپنے اور قوم کے اس گھر میں پوری ٹیم کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ عوام کی خدمت کا گھر ہے۔ یہ ایک ایسی عمارت ہے جو زندہ میراث تشکیل دیتی ہے اور جو ہماری قومی زندگی کا علامتی مرکز ہے۔میلانیا نے اپنے شوہر کے دور صدارت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگرچہ کرونا کی وبا نے معیشت سمیت تمام شعبوں کو متاثر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…