اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سیلز ٹیکس ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ400فیصد بڑھا دیا گیا

datetime 10  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ 100روپے یومیہ سے 400 فیصد بڑھا کر 500روپے یومیہ کردیاہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس آرڈیننس کی شق33 میں ترمیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لیے سیلز ٹیکس واجبات جمع کرانے کی مدت 15دن سے کم کرکے 10روز کر دی گئی ہے اور آئندہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات ہر ماہ کی 10تاریخ تک جمع نہیں کرائیں گے تو ان پر یومیہ 500روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمشنز کو بھجوائی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بعض لوگوں کی جانب سے ٹیکس واجبات جمع کرانے کی 15 دن کی میعاد کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور وہ جان بوجھ کر سیلز ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں لہٰذا آئندہ جو بھی ٹیکس دہندگان 10دن کے اندر اندر سیلز ٹیکس واجبات جمع نہیں کرائیں گے تو اس کے بعد ان پر 500روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…