اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کیلئے ہفتے میں 3 اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہفتے میں کم ازکم 3 اجلاس کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن بغیر دبا آئینی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے۔ اعلامیہ ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد اپنی وضاحت میں کہا کہ الیکشن کمیشن قومی اور آئینی ذمہ داریوں سے آگا ہے،
الیکشن کمیشن بغیر دبا آئینی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے کورونا وبا اور اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے باوجود خاطر خواہ پیشرفت کی۔انتخابات عام ہوں، سینیٹ، ضمنی یا بلدیاتی ہوں الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں تین اجلاس کیے جائیں۔ہفتے میں تین اجلاس کرنے کا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے