پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

سونا مزید مہنگا ہو گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا ۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کرایک لاکھ 12 ہزار850 روپے کا ہوگیا۔پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔

جبکہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر بڑھ کر1844 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالرکے اضافے سے1834ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 96ہزار493روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی ۔ دوسری جانب آج بروز منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدبڑھ گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 160.52روپے پرتھی جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت160.61روپے پرپہنچ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر کی قیمت میں 9پیسے کا اضافہ ہوا ، یاد رہے کہ گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں19پیسے کا اضافہ ہوا تھا ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…