جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان کا ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وی جے، ٹی وی میزبان اور پاکستان کی سپراسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی۔نجی ٹی وی چینل کے 16 برس مکمل ہونے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ڈراموں میں واپسی کا بتایا۔انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے

باعث قرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئے کہ میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہوں۔قرنطینہ میں وقت گزارنے سے متعلق ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران اسکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک اسکرپٹ ایم ڈی (مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ستمبر میں ان کے سپر ہٹ ڈرامے ’’ہمسفر‘‘ کو 10 برس ہوجائیں گے۔تاہم ماہرہ خان نے اپنے ڈرامے کی کہانی اور کردار سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا متوقع ڈراما کب سے آئے گا۔لیکن ان کی بات سے لگا کہ ماہرہ خان ممکنہ طور پر نجی چینل ہم ٹی وی کا ڈراما کرنے جارہی ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ماہرہ خان نے ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دیا ہو، انہوں نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ وہ ڈراموں میں واپس آئیں گی۔سال 2020 میں سون نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ماہرہ خان سے پوچھا تھا کہ آپ ہمیشہ کہتی ہیں کہ آپ ڈراموں میں کام کریں گی، کیا اس مرتبہ حقیقت میں آپ ڈراموں میں واپسی کریں گی یا یہ بھی ایک مذاق تھا۔جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس مرتبہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی فلم مکمل کرنے کے فوراً بعد ڈراموں میں واپس آؤں گی۔خیال

رہے کہ ماہرہ خان نے مختلف پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے مقبولیت پائی اور وہ اب پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک سپراسٹار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ماہرہ خان یوں تو 2006 سے ٹی وی شوز کی میزبانی کررہی تھی اور ان کا پہلا ڈراما’’نیت‘‘ تھا جو 2011 میں نشر ہوا تھا۔لیکن انہیں ’’ہمسفر‘‘ ڈرامے سے مقبولیت ملی جو اسی سال

2011 میں نشر ہوا تھا اس میں ان کی اور فواد خان کی جوڑی بہت زیادہ پسند کی گئی تھی۔انہوں نے ’’شہرِ ذات‘‘ اور’’صدقے تمہارے‘‘ میں بھی اداکاری کی اور دونوں ہی ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے تھے۔ماہرہ خان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بول’ میں بھی اداکاری کی تھی اور انہوں نے ’’بن روئے‘‘، ’’منٹو‘‘،’’ہو من

جہاں‘‘، ’’ورنہ‘‘، ’’7 دن محبت ان‘‘، ’’پرے ہٹ لو‘‘، ’’سپر اسٹار‘‘ میں جلوہ گر ہوئی۔اس کے علاوہ انہوں نے بولی وڈ میں فلم ’’رئیس‘‘ سے ڈیبیو کیا تھا جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی تھیں، یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ان کی فلم ’’لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے

ایسا ممکن نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں ان کی آنے والی فلم’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی۔ماہرہ خان فلم’’نیلوفر‘‘ میں اداکار فواد خان کے ساتھ نظر آئیں گئی جو اداکارہ کے مطابق جلد ہی ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ 2014 میں ’’صدقے تمہارے‘‘ کے بعد سے ماہرہ خان نے کسی ڈرامے میں باقاعدہ اداکاری نہیں کی جبکہ ان فلم’’بن روئے‘‘ کو 2016 اور’’میں منٹو‘‘ کو 2017 میں ڈرامائی شکل دی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…