پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

علی زیدی، عامر لیاقت سمیت ملک بھر سے 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پروفاقی وزیر فواد چوہدری، علی زیدی، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے 3، قومی اسمبلی کے 48، پنجاب اسمبلی کے 52 اراکین ،سندھ اسمبلی کے 19، کے پی اسمبلی کے 26

اور بلوچستان اسمبلی کے 6 اراکین کی رکنیت معطل ہے۔ جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ہے ان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری ،معاون خصوصی علی نواز اعوان ،وزیر مملکت شبیر قریشی ،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا ،علی زیدی ،3 سینیٹرز مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی ،سندھ اسمبلی سے تیمور تالپور ،امداد پتافی ، بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند اور اختر لانگو ودیگر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے سے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے اور گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کتنے بھی مظاہرے کرلے مگر وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنے میں ناکام ہی رہے گی۔ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اپوزیشن نے اب قومی اداروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کا دراصل عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ تمام چور صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں، وہ ملک میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرتے

رہتے ہیں۔ انہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہیں صرف پیسے اور اقتدار سے سروکار ہے۔ کشمیر کمیٹی کے نام پر مولانا کی کرپشن و مفادات پورے ملک و قوم پر عیاں ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم رہنما شوق سے اسلام آباد جائیں مگر بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی۔آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ وزیراعظم

کی مثبت،انسان دوست پالیسی اور کرپشن مخالف اقدامات ہی پی ڈی ایم کے قیام کی وجہ ہیں۔پی ڈی ایم صرف چوروں، لٹیروں اور بے ایمان لوگوں پر منحصر ہیں۔پی ڈی ایم میں شریک ایک ایک شخص ملک و قوم کا مجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان چوروں کو این آر او نہیں دینگے۔ملک و قومی خزانے کو نقصان پہچانے والے کر شخص کا احتساب ہوگا۔ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ان پر اعتماد کرتی ہے۔ جلد ہی اس ملک سے کرپٹ چوروں کا صفایا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…