بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پہلی بار کسی کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی کو پہلی دفعہ ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے ،راولپنڈی ،اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے ،کسی کو ڈرا نہیں رہا،اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے

گا،احتجاج میں انصارالاسلام کے طلبہ اور مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا،مولانا فضل الرحمان خود پھنستے جارہے ہیں، انہیں سے کچھ نہیں ملنا،پانامہ اور براڈ شیٹ میں سب بے نقاب ہوچکے ہیں،صحافیوں کیخلاف تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی کو پہلی دفعہ ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے تاہم ہائی الرٹ کا بتا کر کسی کو ڈرا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے حفاظتی انتظامات ضرور کرے گی اور شیخ رشید ہی آپ کو حلوہ کھلائے گا، پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے کوئی رکاوٹ اورکنٹینر نظر نہیں آئیں گے تاہم اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، وفا کروگے وفا کریں گے جفا کروگے جفا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 561 مدارس ہیں ان کے بچوں کو نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں انصارالاسلام کے طلبہ اور مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھنستے جارہے ہیں، فضل الرحمن کواس سیاست سے کچھ نہیں ملناجبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے بھی

پیچھے ہٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ اور براڈ شیٹ میں سب بے نقاب ہوچکے ہیں، براڈ شیٹ پانامہ کا پارٹ ٹو ہے ۔عمران خان نے 40 ہزار فنڈ کرنے والوں کا ڈیٹا دے دیا لیکن (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی 4 ہزار افراد کا ڈیٹا بھی نہیں دے سکتیں ، یہ ذہن نشین کرلیں یہاں سپریم کورٹ اور ایف بی آر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تنزلی کا

شکار ہے اور یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے تاہم جس اسمبلی پر انہوں نے لعنت بھیجی اس کا ضمنی الیکشن فضل الرحمن کا امیدوار لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیخلاف تشدد کی مذمت کرتا ہوں،شناختی کارڈ کا جائز مسئلہ ایک دن میں حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کیلئے میں نے آواز اٹھائی ،اسرائیل کیلئے ریلیاں نکالی جائیں تو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…