منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مجھے سرخ مشروب پسند ہے، ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہیں، مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے درمیان ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن+ مانیٹرنگ) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں، بعدازاں حریم شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ

مفتی قوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون وہ خود ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتیں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازیبا گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہیں ہے،انکی باتیں سن کر عوام خود فیصلہ کرینگے کہ مارنا چاہئے تھا یا نہیں۔دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ میں تو چائے پی رہا تھا کہ ایک بچی نے آکر تھپڑ مار دیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکیاں ایک سے2 منٹ کیلئے آئیں، تھپڑ مار کر چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں،سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو۔حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی اور حریم شاہ موجود ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حریم شاہ سے کھانے کی ٹیبل پر مفتی عبدالقوی کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ آپ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔اس ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹارنے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے

جس کا جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈز ہیں، میری قربت خواتین اعزاز سمجھتی ہیں، حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو کراچی بلایا اور ان کے سفر پر پچاس ہزار روپے خرچ کئے، مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ مجھے ہوٹل میں زبردستی روکا گیا جہاں مجھے تھپڑ مارے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی تھی۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ مجھ پر ٹھرک نہ

جھاڑیں۔ اس عمر میں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے کہا تھا کہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دیا تھا۔ آپ نے پورے ملک میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے تھے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…