ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم ترین رہنما کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اورایم این اے مونس الٰہی سے مسلم لیگ ن کے بہاولنگر سے سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ہے، پاک فوج کا دنیا کی دس طاقتور افواج میں شمار قابل فخر اوراعزاز کی بات ہے، الحمدللہ افواج پاکستان ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کا ماحول ختم ہونا چاہئے، سیاسی قوتیں عوام کیلئے ڈلیور کریں جنہوں نے انہیں منتخب کیا، پاکستان مسلم لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں، شامل ہونے والوں کوآئندہ بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے نہ دینے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سینیٹ کے انتخابی محاذ کیلئے مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ اس موقع پر ایم این اے مونس الٰہی نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے منفی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں، بھارت کے گھناؤنے کھیل ان کے اپنے لوگوں کے ہاتھوں سامنے آرہے ہیں، عالمی دنیا نوٹس لے، بھارت امن سے کھیلنے کیلئے جھوٹے منصوبے بناتا ہے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے آواز بلند کی، مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…