بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے سکالرشپس سکیموں سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے سکالرشپس سکیموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے  یونیورسٹی میرٹ سکالرشپ  ارن ٹو لرن اور فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ کے علاوہ جسمانی معذوری میں مبتلا افراد  خواجہ سراء  قیدیوں اور شہداء کے بچوںکومالی معاونت فراہم کررہی ہے۔علاوہ ازیں اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے

جو قبائلی اضلاع بلوچستان اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو میٹرک کی مفت تعلیم دے رہی ہے ۔ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسزیا قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سمسٹربہار2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15۔جنوری سے شروع ہوچکے ہیں۔طلبہ کو گھرکی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میںیونین کونسل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں  تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردی گئی ہیں۔تمام پروگراموں کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں۔وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کے مطابق اوپن یونیورسٹی ایک قومی یونیورسٹی ہے اس لئے ملک بھر میں موجود ہر مستحق اور غریب طالبہ یا طالبعلم کو معیاری تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع کی فراہمی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ خدادا د ذھنی صلاحیتیں رکھنے والا کوئی ایک نوجوان بھی محض مالی و سائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔یونیورسٹی کی اسکالرشپ اسکیموں سے کم آمدنی والے لیکن ایسے ذھین طلباء و طالبات سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے جو محض داخلہ فیس ادا کرنے کی استعداد نہ رکھنے کے باعث تعلیم ترک کردینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ان منصبوں پر عملدرآمد  پاکستان کے چاروں صوبوں  آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں موجودعلاقائی دفاتر کے ذریعے کیا جارہا ہے اور ان منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی معیار مقرر کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کی قائم علاقائی کمیٹیاں طلبہ کی ضروریات کا جائزہ لیں گے اور سکالرشپس کے لئے سفارشات پیش کریں گے۔سکالرشپس کی یہ اسکیمیں یقینی طور پر ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریںگی۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…