منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اعلیٰ تعلیم کے 50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑنے سے پہلے اہم ترین ایکٹ پر دستخط کردئیے

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایکٹ کو قانون بنانے کے لیے دستخط کردیے جس کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر اعلی تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام کے تحت 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ ایکٹ

ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب ہے۔قبل ازیں رواں ماہ امریکی کانگریس نے مجوزہ قانون کو منظوی کے بعد صدر کے دستخط کے لیے وائٹ ہاس ارسال کردیا تھا۔وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’13 جنوری کو صدر نے ملالہ یوسف زئی ایکٹ نامی قانون پر دستخط کردیے، جو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کو میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر اسکالر شپس کے پروگرام کے کم از کم 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔مذکورہ بل سب سے پہلے گزشتہ برس مارچ میں ایوان نمائندگان سے منظور ہوا تھا جس کے بعد یکم جنوری کو امریکی سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔یہ بل پاکستان کے اعلی تعلیمی اسکالر شپس پروگرام کے تحت سال 2020 سے 2022 تک کے 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔مذکورہ تعلیمی وظائف متعدد اقسام کے مضامین میں قابلیت کے معیار کے مطابق دستیاب ہوں گے۔بل کے تحت یو ایس ایڈ کو پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر اور امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے مشاورت کرنے اور سرمایہ کاری حاصل کرنا درکار ہے تا کہ پاکستان میں تعلیم کی رسائی کو وسیع اور بہتر بنایا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…