جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا کیلئے طبی آلات کی کمی، حکومت کاورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کورونا کے لیے طبی آلات کی کمی، حکومت نے ورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، ورلڈ بینک سے قرض کی مد میں ملنے والے 80 کروڑ روپے آلات کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک نے حکومت پنجاب کو پنجاب ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ کی مد میں قرض دیا تھا لیکن اب اس قرض سے

کچھ فنڈز ہسپتالوں کے لیے نئے طبی آلات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے، دستاویزات کے مطابق عالمی بنک کے فنڈز سے 151 وینٹی لیٹر اور 223 آٹو اکسیجن سلنڈر خریدے جائیں گے، جبکہ اسی فنڈ سے160بیڈ سائڈ مانیٹر اور 156 ایمبو بیگ سمیت دیگر ضروری میڈیکل آلات کی خریداری کی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے حکام کے مطابق پچاس فیصد میڈیکل آلات عالمی بنک کے دیئے گئے قرض سے خریدے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 45افراد جاں بحق اور 2234نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کے مطابق ایک روز میں 2 ہزار 432 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 099 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…