جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بنائو سنگھار کے دوران آنکھوں پر کاجل لگانا کتنا خطرناک  ہو سکتا ہے؟ ماہرین کی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف 

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کاجل اور سرمے کے بغیر خواتین کے میک اپ کو ادھورا سمجھا جاتا ہے لیکن خواتین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کاجل کا استعمال آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایشیاء خصوصاً پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بچوں کو کاجل یا سرمہ لگانے کا رواج ہے، مرد وخواتین اس کو نظر کی تیزی اور آنکھوں کی

خوبصورتی میں اضافے کے لیے صدیوں سے استعمال کرتے آئے ہیں، بچوں کی پیدائش کے فورا بعد بھی آنکھوں کو بڑا کرنے کی غرض سے مائیں بچوں کو سرمہ لگانا شروع کر دیتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنائو سنگھار کے لیے آنکھوں میں کاجل لگانے سے نہ صرف بینائی متاثر ہو سکتی ہے بلکہ اس کے صحت پر اور بھی کئی خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق غیر معیاری کاجل میں بڑی تعداد میں سیسے کے ذرات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بنائوسنگھار کی کوشش میں خواتین قوتِ بصارت سے ہاتھ بھی دھو سکتی ہیں۔امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق  سرمے میں اور گیلے کاجل میں خطرناک حد تک سیسہ کی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے امریکا میں ہر قسم کے سرمے پر پابندی ہے۔سرمے یا کاجل میں موجود سیسہ خون میں شامل ہو کر بچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔بچوں میں سیسہ خون کے خلیوں کو متاثر کرتا اور خون کی کمی کا باعث بنتا ہے۔بچوں میں چڑچڑا پن پیدا ہونے کے علاوہ ذہانت بھی متاثر ہوتی ہے اور گردے خراب ہوتے ہیں۔سیسہ خون میں شامل ہو جائے تو جگر کو بھی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔سرمہ لگانے سے آنکھوں کی نازک جھلی کے پھٹنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمہ اور سیسہ آنکھوں کی صفائی کو متاثر کرتا ہے۔لینس لگانے والے افراد کو سرمے سے لازمی پرہیز کرنا چاہئے۔ حاملہ خواتین میں بچوں کے پیدائشی نقائص کا باعث بن سکتا ہے، اس کے علاوہ حمل کے دوران بچے کی دماغی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…