منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

آئیسکو میں بجلی بلوں پر اربوں کی میگا کرپشن ، قوم کا پیسہ کون لوٹائے گا، معاملہ عدالت پہنچ گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)آئیسکو میں بجلی بلوں پر ہونیوالی میگا کرپشن پر تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مزید پیش رفت نہ ہونے پر معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا،ڈی جی ایف آئی اے،آڈیٹر جنرل اور اکائوننٹنٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں،ایک سال میںبیس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن تسلیم کی جاچکی جو کہ اب اربوں روپے تک

پہنچ گئی ہے ،ملزمان دوبارہ ریکوری کیے بغیر بحال بھی ہو چکے ،قوم کا پیسہ کو ن لوٹائے گا،درخواست گزار کی عدالت سے اپیل ۔دستاویزات کے مطابق آئیسکو میں بجلی بلوں پر 2019میں ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر10/2019درج ہوا جس میں ملزمان خالد محمود کمرشل اسسٹنٹ ،محمد نعیم آر او آئیسکو ،محمد رفیق اکائونٹ آفیسر اور گل خطاب شامل تھے ،ان ملزمان نے ایک ماہ میں بجلی بلوں کی مدد 4کروڑ 30لاکھ اور بالترتیب ایک سال میں 20کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی،ایف آئی اے نے چند دن تک کرپشن پر تحقیقات میں دلچسپی لی تاہم بعدازاں ٹھنڈا ٹھار کر دیا گیا اور مقدمہ کو کئی فائلوں کی دھول کے نیچے دبا دیا گیا،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں پر کرپشن سے متعلق 2013میں آواز اٹھائی گئی تھی مگر کوئی ٹس سے مس نہ ہوا اور پھر 7سال بعد مقدمہ کا اندراج کر کے ایک سال کا حساب کتاب کیا جانے لگا ،دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ2013سے کرپشن کا اندازہ لگایا جائے تو موجودہ بجلی بلوں پر کرپشن 10ارب روپے سے زائد کی ہے ،اس حوالہ سے اب تک سپیشل آڈٹ نہ ہونے کے برابرہے ،اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے کی جانب مقدمہ میں شامل ملزمان کو کچھ عرصہ تک شامل تفتیش رکھا گیا اور پھر وہ اپنی نوکریوں پر بحال ہو کر دوبارہ اپنی سیٹوں پر

تعینات ہو گئے اور اس میگا کرپشن پر مایہ ناز افسران اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی کے باعث ادنیٰ ملزمان نے فائدہ اٹھا لیا اور اپنے افسران بالا کو بچا لیا گیا،میگا کرپشن کو بے نقاب کرنیوالے شہری سید منظور حسین شاہ نے ایک بار پھر ہائی کورٹ جاکر عدالت سے استدعا کی کہ موجودہ کرپشن 2013سے جاری ہے اور

مقدمہ 2019میں درج کر کے ایک سال میں بیس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا اعتراف کیا گیا،اب جبکہ ایک بار پھر ہائی کورٹ نے مقدمہ کی بہتر تفتیش اور ملزمان سے ریکوری نہ ہونے اور 2013سے کرپشن کی تحقیقات کی جائیں جس پر عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے ،آڈیٹر جنرل اور اکائونٹنٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…