منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پٹرول 11 روپے 95 پیسے تک مہنگا ہونے کی خبریں،اوگرا نے بھی حقیقت کھول دی

datetime 14  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ +آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی۔ ترجمان اوگراکے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی

میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں،دوسری جانب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ستائے شہریوں پر حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔پٹرول 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج جمعہ کو وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔اس وقت پٹرول کی قیمت 106روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت111روپے 24 پیسے مقرر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 71 روپے 81 پیسے مقرر ہے جبکہ مٹی کے تیل قیمت73روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ تاہم اب 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کا حتمی اعلان باقاعدہ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…