اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پڑوسی ملک کی عدالت کا بڑا فیصلہ ججوں کو کرپٹ کہنے پر سابق وزیر کو 4سال قید کی سزا

datetime 14  جنوری‬‮  2021 |

کولمبو(این این آئی) سری لنکا میں ججوں کو کرپٹ کہنے پر سابق نائب وزیر کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ایک جارح مزاج اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر رنجن رمانائیکے نے ججوں سے متعلق بیان میں الزام لگایا تھا کہ جنوبی ایشیائی جزیرے

کے بیشتر جج کرپٹ ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے نائب وزیر کو 2019 میں ووٹنگ کے عمل سے باہر کیا گیا تھا جس پر انہوں نے دعوی کیا تھا کہ انہیں کرپشن کے خلاف بات کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔57 سالہ رنجن رمانائیکے نے 2017 میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ججوں سے متعلق ریمارکس دیے تھے جس پر سپریم کورٹ نے انہیں توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی ۔عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزم نے کہا تھا کہ سری لنکا میں ججوں کی بڑی اکثریت کرپٹ ہے اور وہ پیسوں کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ شواہد کی بنا پر ملزم نے اعتراف بھی کیا ہے۔رنجن رمانائیکے سری لنکا کے سابق صدر میتھری پالا سری سینا کے دور حکومت میں نائب وزیر تھے اور انہوں نے اینٹی کرپشن کے حکام سے میٹنگ کے بعد ججوں پر الزام عائد کیا تھا۔رنجن کو حکومت تبدیل ہونے پر انہیں ایک لاکھ سے زائد افراد کی فون کال ریکارڈنگ کے جرم میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…