پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

نئے سال کے آغاز پر بھی مہنگائی کے وار کا سلسلہ جاری، پیٹرول، آٹا، چینی، گھی اور تیل کے بعد دالیں اور چاول بھی مہنگے

datetime 13  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)نئے سال کے آغاز پر بھی مہنگائی کے وار کا سلسلہ جاری ہے اورپیٹرول، آٹا، چینی، گھی اور تیل کے بعد دالیں اور چاول بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران دالیں 15 روپے مہنگی ہوگئی ہیں،ہول سیل مارکیٹ میں

ماش کی دال 15 روپے مہنگی ہوگئی،ہول سیل میں ماش کی دال 225 روپے سے بڑھ کر 235 روپے کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ماش کی دال 245 سے 250 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،ہول سیل میں مونگ کی دال بھی 15 روپے مہنگی ہوگئی،مونگ کی دال 230 روپے سے بڑھ کر 245 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں مونگ کی دال 250 سے 255 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،ہول سیل میں باسمتی چاول بھی 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا ہے اورچاول درجہ اول باسمتی 120 روپے کلو سے بڑھ کر 140 روپے کلو پر پہنچ گیا ہے،ریٹیل مارکیٹ میں باسمتی چاول درجہ اول 160 سے 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے،چنے کی دال میں 10 روپے فی کلو کمی آئی ہے اورچنے کی دال ہول سیل مارکیٹ میں 130 روپے سے کم ہوکر 120 روپے کلو پر آگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…