اسلام آباد(نیوزڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستانی آم پر عائد پابندی ہٹا دی جس کے بعد تاجر تازہ آم آسٹریلیا برآمد کر سکیں گے۔آسٹریلوی حکومت نے یہ پابندی گزشتہ سال پاکستان سے آئے آموں میں مکھیاں اور دوسرے کیڑے مکوڑے ملنے پر عائد کی تھی۔پاکستانی تاجر اب گرم پانی یا دوسرے طریقوں سے محفوظ بنائے گئے آم برآمد کر سکیں گے۔اسلام آباد میں موجود آسٹریلین ہائی کمشنر کےترجمان فیضان حق نے بتایا کہ آسٹریلیا نے تازہ پاکستانی آموں کی درآمدکیلئے اپنی شرائط میں ترامیم کی ہیں ۔ترجمان کے مطابق، ترامیم کے بعد آسٹریلیا میں موجود درآمدکنندگان پاکستانی آموں کے پرمٹس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔