جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خانہ کعبہ میں موجود عمرہ زائرین پر ابرِ رحمت برس پڑا، زائرین کا برستی بارش میں عمرہ، روح پرور مناظر کی تصاویر وائرل

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آن لائن) سعودی عرب میں ایک بار پھر خوب بارش ہوئی ہے۔ اللہ کی یہ رحمت مکہ مکرمہ میں بھی خوب گرج چمک کے ساتھ نازل ہوئی۔ جس سے مکہ کا گرم موسم خوشگوار ہو گیا اور مسجد الحرام میں اللہ کے گھر کو آئے زائرین بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران ہی طواف

کیااور دیگر مناسک بھی ادا کیے۔کئی افراد برستی بارش میں سجدہ ریز ہو گئے اور کچھ دعاوں میں بھی مصرف نظر آئے۔ ان خوبصورت مناظر کی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔مکہ مکرمہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ مشاعر مقدسہ میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ عمرہ زائرین نے بارش کے دوران ہی نماز بھی ادا کی۔اس موقع پر نمازیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔خانہ کعبہ پر برستی باران رحمت کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو یہاں آنے کی سعادت نصیب فرمائے۔المرصد کے مطابق گزشتہ روز مشاعر مقدسہ، منی، عرفات اور مزدلفہ میں پیر کو موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج منگل سے جمعرات تک سعودیہ کے شمالی علاقوں، الجوف، حائل، رفینا، حفر الباطن، القصیم اور ریاض ریجن میں سردی کی زبردست لہر آئے گی۔جبکہ اگلے سوموار سے جمعرات تک سردی کی شدت اپنے عروج کو پہنچ جائے گی۔ اس دوران ریاض اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری کے درمیان آ جائے گا۔آج بھی سعودی عرب کے چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔مکہ اور مدینہ میں بھی بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے کئی روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…