ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

تیل کی منڈی میں پھر سے زلزلہ آگیافی بیرل قیمت  میں حیرت انگیز کمی

datetime 12  جنوری‬‮  2021 |

نیویارک(   آن لائن ) دنیا میں تیل کے دوسرے بڑے صارف چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور یورپ میں نقل و حرکت کو محدو کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت فی بیرل ایک ڈالر گر گئی ہے. رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں سیشن کی کم تر سطح ایک ڈالر سے 54.99 ڈالر تک گرجانے کے بعد 55.21 فی بیرل پر 78 سینٹ یا 1.4 فیصد کمی آئی امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی51.80 ڈالر فی بیرل 44 سینٹ یا

اعشاریہ 8 فیصد گرگیا، ڈبلیو ٹی آئی جمعے کو سال بھر میں بلند تر سطح تک پہنچ گیا تھا.ایکسی کے چیف گلول مارکیٹ اسٹریٹجسٹ اسٹیفن اینیز کا کہنا تھا کہ ایشیا میں کورونا وائرس کے بادل دوبارہ چھا رہے ہیں، چین کے صوبے ہیبے میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد لاک ڈا?ن میں ہیں اور غیریقینی حالات ہیں، جس کے نتیجے میں منافع میں کمی آئی ہے. چین کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں 5 ماہ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی طرح بیجنگ کے قریبی صوبے ہیبے میں بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں صوبائی دارالحکومت شینیاڑوانگ نئے کیسز کا مرکز ہے اور یہاں لاک ڈا?ن کر دیا گیا جس کے بعد شہریوں اور گاڑیوں کو بھی باہر جانے سے روک دیا گیا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے.آکسفورڈ انڈیکس کے مطابق یورپ کے اکثر ممالک میں سخت پابندیاں عائد ہیں جہاں سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ اسکول او دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں تجزیہ کار ایڈورڈ مویا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا بیان کہ ان کے ملک کا مستقبل تیل سے ہٹ کر ہے اور عراق فروری میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کرنے کے بعد برینٹ آئل دبا?کا شکار ہے.محمد بن سلمان نے گزشتہ روز نیوم سٹی کو کارن سے پاک بنانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا جو 500 ارب ڈالر کے فلیگ شپ کاروباری زون کا بنیادی تعمیراتی منصوبہ ہے اس منصوبے کا مقصد تیل فروخت کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی معیشت کو وسعت دینا ہے. رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے

رواں ہفتے کورونا کے نئے وائرس سے متعلق اقدامات کے کھربوں ڈالر کے متوقع اعلان بھی ہے جس کا اکثر حصہ قرضوں پر مشتمل ہوگا سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ فروری اورمارچ میں رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل میں کمی کی جائے گی جو تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے نئے لاک ڈاؤن کے دوران پیدوار کو مستحکم کرنے کے منصوبے کا

حصہ ہے.رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں کو بڑی حد تک مدد ملی تھی یاد رہے کہ جولائی 2020 میں بھی کورونا وائرس کے پھیلا?کی رفتار میں اضافے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی طلب میں کمی کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کمی آگئی تھی برینٹ کروڈ ایل سی او سی ون 36 سینٹ یعنی 0.8 فیصد مزید کمی کے ساتھ فی بیرل 42.78 ڈالر پر آگیا تھا اور امریکی تیل کی قیمت 4 سینٹ اضافے کے ایک ہفتے بعد 34 سینٹ یا 0.8فیصد کمی کے بعد

40.25 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا.رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں انفیکشن میں دوبارہ اضافے کے ساتھ ہی امریکی خوردہ پیٹرول کی مانگ ایک بار پھر گر رہی ہے، جاپان کی تیل کی درآمدات ایک سال قبل جون کے مقابلے میں 14.7 فیصد کم رہی،یہ کمی مئی کے مقابلے میں اتنی بڑی نہیں جب اس میں 25 فیصد تک کمی دیکھی گئی تھی امریکا میں اینرجی ڈرلرز نے تیل اور قدرتی گیس نکالنے میں مسلسل 11 ویں ہفتے کمی کی تھی، اسی طرح سعودی عرب نے بھی کورونا کیسز کے پیش نظر تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…