جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

انڈونیشیا کے بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والے شوہر کی اہلیہ کا دل سوز پیغام سامنے آگیا

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا کے بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والے شوہر کی اہلیہ کا دل سوز پیغام سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافر نے ٹیک آف سے پہلے ہی اپنی اہلیہ کو سیلفی بھیجی تھی، ان کی شادی کو دو ہفتے ہی گزرےتھے۔دارالحکومت کے شمال میں واقع جزیرے پینکال پنانگ کے لیے

بدقسمت پرواز سے قبل 22 سالہ نوجوان فرور یانو کو ماسک پہنے ہوئے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق مسافر کی اہلیہ لٹفینی نے بتایا کہ دو ہفتے قبل ہی ہماری شادی ہوئی تھی اور شوہر کروز جہاز پر کام کرنے کے لیے جارہے تھے۔لٹفینی کے مطابق شوہر نے صبح سوا چھ بجے طیارے سے موبائل پر پیغام بھیجا اور اس کے بعد ان کے پیغامات آنا بند ہوگئے تھے۔خاتون نے بتایا کہ جب میں نے یہ خبر دیکھی تو فلائٹ نمبر کو ٹکٹ کی تصویر کے ساتھ موازنہ کیا جو شوہر نے انہیں بھیجی تھی بعدازاں معلوم ہوا کہ شوہر اسی طیارے موجود تھے۔واضح رہے کہ دو روز قبل انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 10 بچوں سمیت 50 مسافروں اور 12 کریئو ممبران کو لے جانے والا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔انڈونیشیا ایوی ایشن کے مطابق سریوجایا ایئرفلائٹ 182 کے طیارے کا 10 ہزار فٹ کی بلندی پر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا اور پھر یہ ریڈار سے بھی غائب ہوگیا تھا۔ایوی ایشن کے مطابق طیارہ جس وقت لاپتہ ہوا وہ جاوا سمندر کے اوپر تھا۔ بعد ازاں وہاں موجود ماہی گیروں نے ملبہ دیکھا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…