کراچی(این این آئی) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1850ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپیرم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے1لاکھ13ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح85روپے کی
کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار51روپے پر آ گئی ۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.12روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت160.32روپے سے بڑھ کر160.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت196روپے سے کم ہو کر195.50روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215.50روپے سے گھٹ کر214.50روپے اور قیمت فروخت217روپے سے گھٹ کر216.50روپے پر آ گئی ۔