پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،حریت رہنماﺅں کے متفقہ اعلان نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماﺅں کے متفقہ اعلان نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں،حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیر کو سرینگر میںجامع مسجد سے نقشبند صاحب کی طرف مشترکہ طورپر مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ مارچ کا فیصلہ سرینگر میں باہمی مشاورت کے بعد کیاگیا ۔ رہنماﺅں نے کہاکہ رمضان المبارک کے پیش نظر اس دن کوئی ہڑتال نہیں کی جائیگی ۔حریت رہنماﺅںنے کشمیری شہداءکے مشن کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ 13جولائی 1931کوڈوگرہ فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ےہ لوگ عبدالقدےر نامی حرےت پسند کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر جےل کے احاطے مےں جمع ہوئے تھے جن پر کشمےرےوں کو ڈوگرہ حکمرانوں کےخلاف بغاوت کرنے کی ترغےب دےنے پر مقدمہ چلاےا جارہا تھا۔ بزرگ حریت رہنماءسید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے الگ الگ بیانات میں جمعہ کو روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 15وےںسربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظموں کے درمیان مجوزہ ملاقات کاخیرمقد م کیا ہے ۔ انہوںنے امےد ظاہر کی کہ ملاقات سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموارہو گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…