کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کی کمی سے ایک لاکھ14ہزار600روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23ڈالرکی کمی سے1893 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت700روپے کی کمی سے
گھٹ کر1لاکھ 14ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے 98251روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے 1350روپے ہوگئی۔۔گزشتہ روزجمعرات کو بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39ڈالرکی کمی سے1916 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایکتولہ سونے کی قیمت1300روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 15ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1115روپے کی کمی سے 98851روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور تیزی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی