کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے تاجروں نے وفاقی حکومت کی طرف سے بینکوں سے لین دین پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی شرح کوبھی مستردکردیااورکہاہے کہ یہ مزاکرات ایک ڈھونگ تھے ۔۔آل کراچی تاجراتحاد کے سربراہ عتیق نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے من پسند تاجروں کوبلاکراجلاس بلایااوراپنی مرضی کافیصلہ سنادیا۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری بینک ٹرانزایکشنز پرکسی قسم کاٹیکس ادانہیں کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگرٹیکس کوختم کرنے کااختیارحکومت کے پاس نہیں تو اس کے پاس ٹیکس میں کمی اوراس کومشروط کرنے کااختیاربھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاجربینکوں کے لین دین کے حوالے سے کسی قسم کاٹیکس ادانہیں کرینگے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں