جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہواوے وائے 5 سمارٹ فون پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کردیا گیا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)ہواوے ٹیکنالوجیزنے منفرد فیچرزکے حامل اور انتہائی دلکش سمارٹ فون ہواوے وائے5 پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردیا ۔یہ اسمارٹ فون بہت سی ہائی ٹیک خصوصیات اور ایپلی کیشنز سے مزین ہے۔موبائل آپریٹر زونگ ،ہواوے وائے 5 کی خریداری پرصارف کو 6 ماہ کےلئے مفت 6GB انٹرنیٹ استعمال کرنے کی حیرت انگیز آفرکی پیشکش کررہی ہے۔ہواوے پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیوائس Fanhong Bruce کا کہنا ہے کہ ہواوے Y5 زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی سہولت کےلئے تیار کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہ ہم نے اپنے صارفین کی پسند اوران کی کمپنی پر اعتماد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اورہم شروع ہی سے انھیں ایسے ڈیوائسزفراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جو ان کی زندگی میں تکنیکی سکون کا اضافہ اورآسانی لا سکیں۔ہواوے Y5 ، 3G فعال دوہری سم کا اسمارٹ فون اور اس کے سکرین کا سائز 4.5 انچ ہے ۔ یہ کسی بھی وقفہ یا رکاوٹ کے بغیر ہموار انٹرنیٹ براو¿زنگ تجربہ کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون انڈرائیڈ KitKat 4.4 آپریتنگ سسٹم، کواڈ کور پروسیسر، 1GB ریم ،8GB ROM ، منفرد EMUI 3.0 Lite ، ملٹی تھیمز، میگزین لاک سکرین، 8MP ریئراور 2MP فرنٹ کیمرے کا حامل ہے۔موبائل کی ایک اوراہم خصوصیت اس کی بیٹری ہے جس کی بجلی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1730 mAh ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…