بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان سے لوگوں کو اختلاف ہے لیکن وزیراعظم سے ابھی ایسی نفرت پیدا نہیں ہوئی کہ لوگ تھو تھو کریں”، سہیل وڑائچ کا تجزیہ

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کے اوپر جو پریشر موجود ہے وہ ڈلیوری کا ہے ، عملی طور پرحکومتیں اپنے پہلے اڑھائی سال میںمنصوبے لگاتی ہیں ، پلاننگ کرتیں اور آخری اڑھائی سال میں انہیں پورا کیا جاتا ہے اور رزلٹ عوام کے سامنے لایا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے تو ابھی تک ایسا

کچھ بھی نہیں یہ ڈے ٹو ڈے معاملات چلا رہے ہیں جب معاملات ڈے ٹو ڈے چلیں گے تو اس میں کامیابی نہیں ملتی ، اصل مسئلہ ان کی ڈلیوری اور ان کی پرفارمنس ہے ، چونکہ وہ تو حل نہیں ہوا اس لیے انہیں خطرہ پھر بھی لاحق ہے ۔ سہیل وڑائچ نے پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ پی ڈی ایم پارٹیز اپنے ورکرز کو موبلائز کریں اگر انہوں نے لانگ مارچ کرنی ہے تو پھر اس کیلئے ان کی لاہور کے جلسے کی طرح پلاننگ بالکل نہیں ہونی چاہیے ، بلکہ اس سے بہتر پلان تیار کریں ۔ ملک کے مختلف اضلاع ، ڈویژنز اور ڈو ر ٹو ڈور لوگوں کو موبلائز کریں اور لانگ میں نظر آنا چاہیے کہ اس میں لوگ موجود ہیں وہ جان کی بازی لگانے کیلئے تیار نظر آنے چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ لوگوں کو اختلاف ہے لیکن اس طرح کی نفرت ابھی پیدا نہیں ہوئی ہے کیونکہ اس کیلئے بھی کرپشن ، نااہلی اور بیڈ گورننس ہوتی ہے ، ابھی تک لوگ ان کی نااہلی کو ہنس کرٹال رہے ہیں ، ابھی حکومت پر کوئی ایسا داغ نہیں لگا کہ لوگ نفرت کرنا شروع کر یں اور تھو تھو کر یں کہ اس حکومت کو اتارے بغیر گزارا نہیں ، وہ اسٹیج ابھی نہیں آئی جب ملک میں ایسی اسٹیج آتی ہے تو تب ہر قسم کے لوگ باہر نکلتے ہیں اور تب ہی سر سر کی بازی ہوتی ہے ، ابھی جو معاملات چل رہے ہیں وہ حکومت کے حق میں بھی ہیں اور ان کیخلاف بھی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی اختلاف تو نظر آرہا ہے لیکن شدت ایسی نہیں ہے کہ کوئی یہ کہے کہ عمران خان کو کرسی سے کھینچ کر نیچے اتار دے ۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…