بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کے بڑے ہسپتال سے منظم انداز میں بچوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے سب سے بڑے اسپتال ، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے بچہ وارڑ اور ایمرجنسی سے منظم انداز سے بچوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور غیر سرکاری تنظیم کا عملہ لاکھوں کما رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر سرکاری تنظیم کے تحت چلنے والا بچہ وارڈ اور ایمر جنسی سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نجی نرسریوں اور اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ اس مکروہ دھندے میں سیکورٹی گارڈز ، وارڑ نرسز اور نجی عملہ ملوث ہے۔ بچہ وارڑ 2 میں غیر سرکاری تنظیم کا سپر وائزر اور نائٹ ڈیوٹی سیکورٹی گارڈ جوکہ مبینہ طور پر پولیس اہلکار ہے ان سارے کارروائیوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ جبکہ یہ سپر وائزر دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کو بارہا شکایات کی گئیں ہیں مگر غیر سرکاری تنظیم کے اثر ورسوخ کی وجہ سے ایکشن نہیں ہورہا ۔ اس گروہ کا سب سے زیادہ شکار سندھ اور بلوچستان کے شہروں سے آنے والے غریب والدین بنتے ہیں جن کو وینٹی لیٹر اور انکوبیٹر کا نہ ہونے کا بہانہ بناکر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے ۔ یہ منتقلی تینوں شفٹوں میں ہورہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…