منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت، اپوزیشن کو عوام کی کو ئی پروا نہیں ،دونوں طرف کس چیز کا مقابلہ جاری ہے؟ سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ااباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف اصرار کر تے رہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے ، نواز شریف نے کہا کہ سینٹ کے چیئرمین کیخلاف تحریک عدم پیش کی تھی اس کا کیا نتیجہ نکلا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ نوا زشریف نے استعفوں کی

بات کی پھر اس میں زرداری نے دخل یتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ جلسے کامیاب نہیں ہوئے ، لوگ باہر نکلنے کیلئے تیار نہیں ، موسم بھی سازگار نہیں تو نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات ٹھیک مگر موبلائزیشن ہونی چاہیے ، اگر ہم لوگ مستعفی ہو جاتے ہیں اور وہ ضمنی انتخابات کرادیتے ہیں تو پھر کیا کرینگے اب وہ استعفے بھی نہیں دے رہے اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہیں ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ اپوزیشن کو ذلیل و خوار کرنا ہے ، اپوزیشن کا مسئلہ عمران خان کو حکومت سے چلتا کرنا ہے ۔ جو لوگوں پر بیت رہی ہے اور جو لوگوں کے مسائل ہیں جن میں بھوک ، بیروزگاری ، بدامنی ہے اس کی انہیں کوئی فکر نہیں ،تعلیم کا حال ، ہسپتالوں کاکی حالت خراب ہے ، دو کروڑ بچے سکولوں میں نہیں جارہے ،جرم بڑھتا جارہا ہے ۔ اس کی سیاسی جماعتوں ، حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے ۔
＀￾￿

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…