بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) کورونا کے معاشی اثرات کے باوجود سال 2020کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2019کے مقابلے میں سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں

13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2020میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 16فی صد، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7.72فیصد اضافہ ہوا۔سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 2ارب 32کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 20ارب 25کروڑ40لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئی جبکہ سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 81کروڑ48لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت سال کے اختتام پر 13ارب15کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔دسمبر 2019میں مجموعی ذخائر 17ارب 93کروڑ ڈالر، سرکاری ذخائر کی مالیت 11ارب 33کروڑ61لاکھ ڈالر تھی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں سال 2020کے دوران 50کروڑ92لاکھ ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا اور یہ 7ارب 10کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…