نوشہرہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اپنے 2بیٹوں اور محافظ سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،وجہ عناد پرانی دشمنی
بتائی جارہی ہے۔ ارشد خان ولد خالد خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا والد خالد خان ولد عالم خان سکنہ ڈھیرکٹی خیل حکیم آباد ضلع نوشہرہ اپنے 2جواں سالہ بیٹوں یاسر، نوید پسران خالد خان اور محافظ خالد کے ہمراہ کھیتوں سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ اس دوران تھاک میں بیٹھے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں،میرا والدخالد خان میرے2بھائی یاسر، نوید اور محافظ خالد لگ کر موقع پر جاں بحق ہوئے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی اہلیان علاقہ موقع پر پہنچ گئے اورپولیس کو اطلاع کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورچا کے حوالے کر دی وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔نوشہرہ پولیس نے ارشد خان ولد خالد خان کی مدعیت میں دلارم خان ولد دل محمد، فخر عالم ولد دلارم خان، فیض محمد ولد ارشاد خان، شبیر حیات ولد خضر حیات پر دعویدار کر دی ہے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔