اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور لیگی رہنما جاوید لطیف کے مابین شدید تلخ کلامی ،تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران جاوید لطیف نے فردوس عاشق کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عورت ہیں، آپ نے جو ابھی الفاظ استعمال کیے ان پر گھر جا کر غور ضرور کریں، جس پر فردوس عاشق نے کہا کہ مریم نواز کو یہ الفاظ زیب دیتے ہیں کہ وہ وزیراعظم کو بے حیا کہیں،ہم مر یم نواز کی زبان نہ کھینچ لیں گدی سے۔جاوید لطیف نے کہا کہ آگر آپ عورت نہ ہوتی اور آپ کی جگہ یہ الفاظ کوئی اور استعمال کرتا تو میں اس کے منہ پر ایسا تھپڑ مارتاکہ دوبارہ اس کو ایسی بات کرنے کی جرت نہ ہوتی۔آپ کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ آپ ایک عورت ہیں۔جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ وہ بے غیرت قسم کے مرد ہیں جو ایسی عورت کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں،ایسی عورت کو لیڈر مانتے ہیں جو وزیراعظم کو بے حیا کہتی ہے۔اس کو کوئی شرم نہیں آ رہی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی کھوکھر کے مابین لائیو پروگرام کے دوران بھی شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔