کراچی (این این آئی)کراچی ٹریفک پولیس نے سال نو کے موقع پر عوام کے لیے کسی بھی روڈ کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریفک پلان جاری کردیاہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مورخہ 31 دسمبر 2020-اور یکم جنوری 2021-کی درمیانی شب عوام نئے سال کی آمدپر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم ، سی ویو کا رخ کریں گے اس سلسلے میں
عوام کیلئے کسی بھی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔صرف میکڈونلڈ سے جانب ولیج ہوٹل تک ٹریفک ون وے چلے گی۔ شہری ٹریفک قوانین کے مطابق ان مقامات کا رخ کریں۔ ون وے، تیز رفتاری،ٹریفک لین کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں۔ تما م ہیو ی ٹریفک مثلاـ واٹر ٹینکر، ڈمپر، ٹرالر، ٹرک وغیرہ کو شام 0600بجے سے ٹریفک نارمل ہوپنے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی ویو روڈ، مین شارع فیصل ،عبداللہ ہارون روڈ،ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ،کورنگی روڈ،ایم ٹی خان روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ترجمان کے مطابق بغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنسریا درج بالا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں اورغفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور قانونی کاروائی کے لئے انہیں مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلائیں۔ مزید براں ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابط کریں ۔جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت آپ کی خدمت و رہنمائی کے لئے موجود ہیں اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر0305-9266907 ،سندھ پولیس ریڈیو چینل FM-88.6 ٹیون کریں، اور فیس بک پیج www.facebook.com/karachitrafficpolice سے ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔