ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

رواں برس زرمبادلہ کے ذخائر میں2ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)کراچی سال 2020 کے دوران اب تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاجاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آغاز پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر18ارب8کروڑ14لاکھ ڈالر کی سطح پر تھے جو کہ اس وقت 2ارب23کروڑ17لاکھ ڈالر اضافے سے 20ارب31کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

سال رواں کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں1ارب53کروڑ68لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 48 کروڑ 94 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 21 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر جاپہنچے ،کمرشل بینکوں کے ذخائر اس دوران 50کروڑ49لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 59کروڑ20لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب 9 کروڑ 69لاکھ ڈالر کی سطح پر جا پہنچے ۔ذرائع کے مطابق سال 2020میں کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں کی ادائیگی موخر ہونے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے ،تاہم اس دوران پاکستان نے سعودی عرب سے لئے گئے تین ارب ڈالر کے قرض میں سے دوو ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا جبکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دیگر ڈونرز ممالک کو بھی اس دوران اربوں ڈالر واپس کئے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…