خواجہ آصف کو گرفتاری سے قبل کو کیا پیغام دیا جاتا رہا ؟ حیران کن انکشاف

29  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چھوڑنے سے انکار پر خواجہ آصف کو نیب نے اغواء کرلیا ہے ، خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ میں مرغوب کرنا چا رہے ہیں ،ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ،پی ڈی ایم ایسا رد عمل دے گی خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا ،قوم کی نظریں عدلہ پر ہیں ، عدلیہ کو معاملے پر چپ نہیں رہناچاہیے ،

کس قسم کی جمہوریت ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ لیگی رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ابھی پار ٹی کا اجلاس چل رہا خواجہ آصف بھی شریک تھے،خواجہ آصف ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں جار ہے تھے کہ نیب نے گرفتار کر لیا ہے،خواجہ آصف کو نیب نے اغوا کیا ہے؟ مریم نواز نے کہاکہ شکست کے خوف سامنے رکھ کر یہ فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف نے مجھے دو باتیں بتائیں ،خواجہ آصف کو کسی نے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں ،خواجہ آصف نے نواز شریف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ اگر نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے تو پھر نتائج کے لیے تیار رہے،خواجہ آصف کی یہ گرفتاری نہیں اغوا کیا گیا ہے،میں عدلیہ سے ضرور کہوں گی کہ قوم آپ پر نظریں لگائی بیٹھی ہے،عدلیہ کو اس پر چپ نہیں رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کس قسم کی جمہوریت ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ،اب پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ میں مرغوب کرنا چا رہے ہیں لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ،پی ڈی ایم اس پر رد عمل دے گی،اور ردعمل ایسا ہو گا کہ خواجہ آصف کو اپ کو چھوڑنا پڑے گا انہوںنے کہاکہ جب تک بلاول بھٹو یا پیپلزپارٹی کی طرف کوئی بیان نہیں آتا میں اس انکو سی ای سی پر کوئی رد عمل نہیں دوں گی۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو دیگر حکومت کے سیکنڈل نظر نہیں آتے۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کو فوری چھوڑیں ورنہ معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہیں ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ تمام ممبران کے استعفے مجھے مل چکے ہیں، میرے ساتھ موجود لوگ ظلم اور ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،میرے پاس پنجاب اسمبلی کے160 میں 149 استعفے آچکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…