اسلام آباد/لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو( نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کو گرفتار کر لیا ،خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ خواجہ آصف کو مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی رہائشگاہ سے
گرفتار کیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔خواجہ آصف کو احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد( بدھ) کے روز روالپنڈی سے نیب لاہور منتقل کیا جائے گا اورجمعرات کے روز جسمانی ریمانڈ کیلئے لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔