بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

ہچکیاں کیوں آتی ہیں؟ پڑھئے نجات کے آسان ٹوٹکے

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر جب تک ہچکی کا کوئی علاج دریافت کرتے ہیں اس وقت تک حالت ضرور غیر ہوجاتی ہے۔پہلے تو بتائیں کیا آپ اکثر ہچکیوں کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں روکنے کے لیے پریشان ہوتے ہیں؟تو کیا آپ جانتے ہیں کہ ہچکیاں کیوں آپ کو نشانہ بناتی ہیں؟بہت تیزی سے کھاناہچکیاں ایک ایسی عام چیز ہے

جو چند منٹ سے چند گھنٹوں تک آتی رہتی ہیں، تاہم اگر آپ بہت تیزی سے کھانے کے عادی ہیں تو اپنے کھانے کی رفتار کو کم کرلیں، کیونکہ بہتتیزی سے یا بہت بڑا نوالہ کھانا، ہچکیوں کا باعث بنتا ہے، اس کے مقابلے میں سست روی سے کھانا اس عارضی تکلیف سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔تمباکو نوشیتمباکو نوشی صرف صحت کے لیے خطرناک نہیں بلکہ اس کے عادی افراد میں بھی ہچکیوں کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔جذباتی کیفیتطبی ماہرین کے مطابق جذباتی تناﺅ یا جوش و خروش بھی ہچکیوں کا باعث بنتا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو جسم کے اندر آنے والی تبدیلی کے نتیجے میں دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے۔ معدے کا مرضاگر آپ اکثر ہچکیوں کا شکار ہوتے ہیں تو یہ معدے کا ایک مرض GERD بھی ہوسکتا ہے، عام طور پر ایسا ایک مخصوص سائیکل میں ہوتا ہے اور ہچکیاں اس مرض کو بدتر بنا دیتی ہیں۔ ہچکیوں پر قابو کیسے پائیں؟کچھ میٹھا نگلناایک چمچ چینی نگل لینا ہچکیوں کو روکنے کا مقبول طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دانے پردہ شکم کو ہلکا سا چھیڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اعصاب خود کو ‘ ری سیٹ’ کرلیتے ہیں۔کچھ کھٹا سرکے کا ایک چمچ آزما کر دیکھیں، اس کا ترش ذائقہ جسم کے اندر جاکر ہچکیوں کو روک دے گا۔کچھ تیکھا کھا کر دیکھیں مرچوں والی چیزیں ہچکیوں کی روک تھام کے لیے کارآمد ہوتی ہیں کیونکہ ان کی حرارت اور جلن جسم کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کے لیے کافی ہوتی ہے اور ہچکیاں روک جاتی ہیں۔ شہد سے لطف اندوز ہوںایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ہلائیں اور نگل لیں۔ شہد بھی اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اور اس طرح ہچکیاں روک جاتی ہیں۔چاکلیٹ پاﺅڈرکوکا یا اوولٹین کی ایک چمچ کے برابر مقدار کو پھانک لیں، اس کو نگلنا اتنا آسان نہیں ہوتا اور ہچکیاں روک جاتی ہیں۔کاغذ کا تھیلاکسی چھوٹے کاغذی بیگ میں منہ ڈال کر آہستگی سے گہری سانس لیں ، اس سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھتی ہے اور پردہ شکم کو گہرائی سے آکسیجن کھینچنا پڑتی ہے جس سے ہچکیاں روکنے کا امکان ہوتا ہے۔ٹشو کو آزمائیںپیپر ٹشو کی ایک تہہ گلاس کے ٹاپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو کے ذریعے پینے کی کوش کریں۔ اس سے پردہ شکم کو پانی کھینچنے میں جس مشکل کا سامنا ہوگا اس سے ہچکیوں کا باعث بننے والے مسلز کی حرکت بھی تھم جائے گی۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…