بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

میئر اسلام آباد کا الیکشن جیتنے پر مریم نوازبھی میدان میں آگئیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )اسلام آباد کے میئر کاضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا ہے ۔ اس حوالے سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’غربت، افلاس اور مہنگائی کے

ہاتھوں تنگ ہیں عوام کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے۔ تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔ اسکی جھلک آج اسلام آباد میئر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد قوم نے دیکھ لی ہے، ’’الحمدُللّہ! ‘‘۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے میئر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے 3امیدواروں میں مقابلہ ہوا اور 69 ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں 43 ووٹ حاصل ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد دوسرے اور آزاد امیدوار سید ظہیر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔میئر اسلام آباد کے انتخاب کا الیکٹورل کالج 80 کا ہے جس میں 50 یوسی چیئرمین اور 3 ڈپٹی میئرز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے شیخ انصر عزیزکی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد میئر اسلام آباد کی نشست خالی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…