اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ سول لائنز بہاولپور کے پولیس افسرفرحان حسین کے ساتویں کلاس کے استاد سید انور شاہ جب تھانہ میں ان کے پاس کسی مسئلے کے لئے آئے تو ایس ایچ او صاحب نے ان کے قدموں میں بیٹھ کر ان کی بات کو سنا ۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی
توجہ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز بہاولپور کےایس ایچ او فرحان اختر استاد کو ان کےدفتر آنے پر اپنی نشت سے کھڑے ہو گئےاور انہیں اپنی کرسی پر بٹھا یا خود ان کے قدموں میں بیٹھ گئے اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایس ایچ او اور ان کے استاد کی تصویر لے کر ڈال دی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ فرحان حسین نے اپنے دفتر میں آنے پر استاد کو اپنی کرسی پر بٹھا کر ان کی بات کو بڑے مودبانہ انداز میں سنتے رہے ۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ جو شاگرد اپنے استاتذہ کی عزت کرتے ہیں وہی معاشرے میں عزت حاصل کرتے ہیں ۔