جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا کے باعث رواں سال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑی کمی ریکارڈ

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کرونا کے باعث رواں سال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں 45فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،کم رجسٹریشن سے محکمہ ایکسا ئز کو مالی خسارے کا سامنا رہا ۔بتایاگیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9لاکھ 59ہزار گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں رجسٹرڈہوئیں جبکہ گزشتہ سال 17لاکھ 58ہزار گاڑیاںاو رموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن ہوئی تھی ۔

رواں سال 57ہزار 293گاڑیاں رجسٹرڈ ، پچھلے سال 1لاکھ 3ہزار 464ہوئیں ۔ صوبہ بھر میں رواں سال 8لاکھ 64ہزار 193موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ پچھلے سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 15لاکھ 56ہزار 609رجسٹرڈ ہوئی تھیں ۔ پچھلے سال لا ہورمیں 4لاکھ 20ہزار 645گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئی ، لاہور میں رواں سال 45ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ، پچھلے سال 91ہزار 325رجسٹرڈ ہوئیں ، رواں سال لاہور میں ایک لاکھ 93ہزار 410موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ گزشتہ سال لاہور میں3لاکھ 10ہزار474موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئی تھیں ۔ یونیورسل نمبر پلیٹ کے تحت 3لاکھ 84ہزار گاڑیوں ، موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ، لاہور میں یونیورسٹل نمبر پلیٹ کے تحت 1لاکھ 28ہزار351کی رجسٹریشن ہوئی ، گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں48سیریز کے نمبر نیلام جبکہ موٹر سائیکلوں کے پرکشش نمبرز کی آن لائن نیلامی میں75سیریز کے نمبر نیلام ہوئے، ای نیلامی میں سب سے مہنگا نمبر 7لاکھ میںفروخت ہوا ، پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں 2کروڑ 20لاکھ 51ہزار روپے آمدن ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…