کوروناوائرس کے مریض کو لانیوالی ایمبولینس حادثے کا شکار ایمبولینس سے 3من سے زائد چرس برآمد

28  دسمبر‬‮  2020

کوئٹہ،اسلام آباد( آن لائن ) کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں

خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی

حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔دوسری جانب کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850، اسلام آباد میں 37 ہزار 272

جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 263 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 921، سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 218 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…