منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ناجائز خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈائریکٹر و پروڈیوسر نے اسٹیج ڈانسر کو گولیاں مار دیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن )لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی ڈانسر اقرا خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈائریکٹر و پروڈیوسر ملک نصیر احمد نے محض اس لئے انہیں گولیاں ماردیں کہ وہ ان کی ناجائز خواہشات پوری نہیں کرتی تھی۔اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کو

سبزہ زار لاہور میں 9 دسمبر کو گولیاں ماری گئیں تھیں اور وہ زخمی ہوگئیں تھیں۔ میڈیارپو رٹس کے مطابق اقرا خان نے ڈائریکٹر پروڈیوسر ملک نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ملزم نے عدالت سے 5 جنوری تک ضمانت حاصل کرلی۔ اقرا خان نے الزام لگایاکہ ملک نصیر احمد پروگرام کے بعد رْکنے کا کہتا، غیر اخلاقی حرکات، مارپیٹ کرتا اور دیگر تھیٹرز پرکام کرنے سے روکتا تھا۔ اقرا خان نے یہ الزام بھی لگایاکہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی جانب سے کام کرنے والی لڑکیوں کو بے آبرو کرنے کے واقعات معمول کاحصہ ہیں، لڑکیاں روزگارکی خاطر یہ سب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔اقرا خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی گھر کی واحد کفیل ہیں، آخر لڑکیاں عزت سے روزگار کیوں نہیں کما سکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…