ٹیکساس (نیوزڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر کام کرنے والے ملازمین بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت زیادہ صحت مند اور زیادہ کام کرتے ہیں۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر کام کرنے والے ڈیسکوں کے ملازمین کی نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے،
بلکہ وہ بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت کام بھی زیادہ کرتے ہیں۔امریکہ میں پبلک ہیلتھ اسکول کے سائنس سینٹر نے مختلف اداروں میں کھڑے ہو کر کام کرنے والے ڈیسک ملازمیں اور نشستوں پر بیٹھ کر کام کرنے والے ملازمین کے دو گروپوں کی صحت اور کارکردگی کا مطالعاتی جائزہ لیا، جس سے پتا چلا کہ نشست پر بیٹھ کر کام کرنے والوں کی نسبت کھڑے ہو کر کام کرنے والوں نے عوام کی زیادہ کالیں اٹینڈ کیں اور انہیں زیادہ معلومات فراہم کیں۔پبلک ہیلتھ اسکول کے سائنس سینٹر کے ماہر محقق گریگوری گیرٹ نے بتایا کہ کھڑے ہو کر کام کرنے والوں کی صحت بھی دوسرے ملازمیں کی نسبت بہتر پائی گئی اور بیٹھ کر کام کرنے والوں کے مقابلہ میں انہیں فی دن اوسطاً تقریبا 1.6 گھنٹے بیٹھنے کا موقع ملا۔