بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان میں تیارکردہ جدید ترین وینٹی لیٹر آزمائشی مراحل میں داخل

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر کے اولین نمونے (پروٹوٹائپ) میں درآمد شدہ جدید وینٹی لیٹرز کے تمام خواص موجود ہیں اور اب اسے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے آئی اینڈ ٹی سی سینٹر(آئی اینڈ ٹی سی) کے حوالے کیا گیا ہے جہاں اس کی آزمائش کی

جائے گی۔تکنیکی طور پر وینٹی لیٹر کے پروٹوٹائپ کو اے وی بی ون کا نام دیا گیا ہے۔ مرکز میں دو ہفتے تک اسے ہر طرح سے جانچا جائے گا اور اسے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے حوالے کیا جائے گا۔ اس کے بعد ڈریپ ہی اس کی اجازت اور رجسٹریشن دینے کے بعد پاکستان میں اسے استعمال کی سند دے گی۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کی رہنمائی بریگیڈیئرطارق جاوید کریں گے جن میں ان کی ٹیم کے انجینیئر بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیںٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وینٹی لیٹر کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ٹیم وینٹی لیٹر کی ڈیزائننگ، تیاری اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔ طارق جاوید نے وینٹی لیٹر سازی کے کارخانے کا دورہ بھی کیا جو کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع ہے۔ اس موقع پر انہیں فیکٹری میں وینٹی لیٹر تیار کرنے کی صلاحیت اور پیداواری استعداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنی السن گروپ کے سربراہ عبدالرحمان الانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد درآمد شدہ ویںٹی لیٹر کی قیمت 45 سے 60 لاکھ تک جاپہنچی ہے جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے وینٹی لیٹر کی قیمت صرف 15 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…